One Tech Pakistan



ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکرایٗب کریں اور حاصل کریں مفت بے شمار سروسز جیسے ۔ ڈومین ، ہوسٹنگ۔ برانڈڈ ایس ایم ایس ۔ یا پھر نقد کیش کمیشن ۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں 03336458112

https://www.youtube.com/channel/UCqyLlnjn79ZH70o3WoT7txw?sub_confirmation=1

حدیث نمر 1: اللہ کی رحمت ان کو گھیر لیتی ہے


ابو ہریرہؓ سے روایت ہے، نبی ﷺنے فرمایا: جب بھی کچھ لو گ مل کر اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اس کو ایک دوسرے سے سمجھتے ہیں تب (اللہ کی جانب سے) ان پر سکینت نازل ہونے لگتی ہے اللہ کی رحمت ان کو گھیر لیتی ہے اور فرشتے ا ن کے گرد اگرد اکٹھے ہونے لگتے ہیں اوراللہ ان کاذکر اپنے مقرب (فرشتوں) میں کرتا ہے

حدیث نمبر 2 : قرآن اللہ کا دستر خوان ہے

عبداللہؓ بن مسعود سے روایت ہے، کہا: یہ قرآن اللہ کا دستر خوان ہے پس اس سے جتناحظ اٹھا سکتے ہو، اٹھالو ۔یہ قرآن اللہ کی مضبوط رسی ہے ۔ ہر طرف روشنی کردینے والا نور ہے ۔ یہ ہر مرض کی شفا ہے۔ ہر مسئلے کا علاج ہے۔ جوا س سے چمٹ رہے یہ اس کا سہارا اور نجات ہے۔ جو اس کے پیچھے ہولیا وہ پار لگ کر رہے گا۔نہ وہ کبھی بھٹکے گا کہ اسے شرمسار ہونا پڑے اور نہ وہ کسی ٹیڑھ پن کا شکار ہوگا کہ اسے سیدھا کرنا پڑے۔ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہ ہونگے بار بار پڑھا جانے کے باوجود بھی یہ کبھی پرانا نہیں ہوگا۔ اسکوخوب پڑھو۔ اللہ اس کا ایک ایک حرف پڑھنے پر تمہیں اجر دے گا۔ دیکھو میں یہ بھی نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے لام ایک حرف ہے او رمیم ایک حرف ۔

حدیث نمبر 3: روزہ اور قرآن دونوں قیامت کے روز بندے کی سفارش کریں گے

عبداللہؓ بن عمرؓ سے روایت ہے، نبی ﷺنے فرمایا: روزہ اور قرآن دونوں قیامت کے روز بندے کے سفارشی بن کرآئیں گے۔ روزہ کہے گا پروردگار! میں نے اسے کھانے پینے اور شہوت سے روک رکھا تھا، اب تو اس کےلئے میری شفاعت قبول فرما! قرآن کہے گا میں نے راتوں کواس کو نیند سے باز رکھا اب تو اس کےلئے میری شفاعت قبول فرما ۔ آپ فرماتے ہیں :دونوں کی سفارش ہی قبول ہوگی

حدیث نمبر 4: اللہ کو یہ حاجت نہیں کہ تو اپنا کھانہ پینا چھوڑ دے

ابوہریرہؓ سے روایت ہے، نبی ﷺنے فرمایا: جو آدمی گناہ کی بات اور گناہ کے کام سے باز نہیں آتا۔ جہالت اور بد تمیزی بھی نہیں چھوڑتا تو اللہ کو یہ حاجت تو نہیں کہ ایسا آدمی بس صرف اپنا کھانا پینا چھوڑ کر بیٹھ رہے

حدیث نمبر 5 : روزہ دار بھول کر کچھ کھا پی لے تو روزہ ٹوٹا نہیں

ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: روزہ دار بھول کر کچھ کھا پی لے تو (اسکا روزہ ٹوٹا نہیں) وہ اسی کو پورا کرے کیونکہ دراصل یہ اسے اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے

حدیث نمبر 6 : روزے کی حالت میں مسواک کرنا

عامرؓ بن ربیعہ سے روایت ہے ،کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺکو بے شمارمرتبہ روزے کی حالت میں مسواک کرتے ہوئے دیکھا ہے

حدیث نمبر 7 : نماز تراویح کے بارے میں

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے: نبی ﷺنے (رمضان کی) ایک رات( تراویح) نماز پڑھی لوگ بھی آپ کے پیچھے نماز پڑھنے لگے۔ اگلی رات پھر پڑھی تب لوگ اور بھی زیادہ ہوگئے۔ پھر تیسری یا چوتھی رات بھی لوگ اکٹھے ہوئے مگر رسول اللہ باہر نہ آئے جب صبح ہوئی تو آپ تشریف لائے اور فرمایا تمہارا انتظار کرنا مجھے معلوم تھا مجھے باہر آکر تمہارے ساتھ شامل ہونے میں کوئی مانع نہیں تھا سوائے اس کے کہ مجھے ڈر ہوا کہ کہیں یہ تم پر فرض نہ ٹھہر جائے

حدیث نمبر 8 : امام کی اقتدا میں (تراویح کا) قیام

ابوذرغفاریؓ سے روایت ہے کہتے ہیں: ہم نبی ﷺکے ساتھ روزے رکھتے رہے آپ نے ہمیں رات کی (تراویح) نما ز نہیں پڑھائی تا آنکہ رمضان کی سات راتیں گزر گئیں تب آپ نے ہمیں نماز پڑھائی یہاں تک کہ تہائی رات گزر گئی۔ پھر آپ نے چوبیسویں رات نماز نہ پڑھائی پھر پچیسویں رات نماز پڑھائی یہاں تک کہ آدھی رات گزر گئی۔ تب ہم نے کہا اے اللہ کے رسول اگر باقی کی رات بھی آپ ہمیں نوافل پڑھائیں! آپ نے فرمایا کہ بس جوآدمی امام کی اقتدا میں (تراویح کا) قیام کرے اور امام کے ختم کرنے تک (اس کے ساتھ پڑھتا رہے) اس کےلئے پوری رات ہی کاقیام لکھا جاتا ہے

حدیث نمبر 9 : عورتوں کا مسجدوں میں جانا

عبداللہؓ بن عمرؓ سے نبی کریم ﷺ کا یہ قول مروی ہے، کہا: اللہ کی بندیوں (عورتوں) کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے مت روکا کرو